پولیس نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے 3 مبینہ  ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر رسول پورہ قبرستان کے قریب چھاپہ مارا۔

 جہاں مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین مبینہ ڈاکوؤں عمران، فراز اور غضنفر کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ ان کے دو ساتھی اشفاق اور شہروز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے گرفتار مبینہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں