گرانفروشوں کو21ہزار روپے جرمانہ کردیا

گرانفروشوں کو21ہزار  روپے جرمانہ کردیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں میں کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرانفروشوں کو 21 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

انہوں نے کینال روڈ،ایڈن گارڈن ،مدینہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں 55 انسپکشنز کیں اور روٹی،پھل، سبزیاں، گوشت اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کی اوورچارجنگ پر جرمانے جبکہ متعدد کو وارننگ بھی جاری کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں