گاڑی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا

 گاڑی کی ٹکر،موٹرسائیکل  سوارجاں بحق ہوگیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر نے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈگلس پورہ کا رہائشی کاشف محمود ولد طارق محمود موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ چھوٹا بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعداس کے ورثا کے حوالے کردی جبکہ فرارہونیوالے کارڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں