سمن آباد کالج سے اغوا لڑکی کامونکی سے بازیاب،ملزم ماموں زاد نکلا

سمن آباد کالج سے اغوا لڑکی کامونکی  سے بازیاب،ملزم ماموں زاد نکلا

لاہور(خبر نگار سے )سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ کے مبینہ اغوا کا معاملہ،پولیس نے مغویہ کو 4 روز بعد کامونکی سے بازیاب کرالیا جبکہ ملزم لڑکی کا کزن نکلا۔

 تفصیل کے مطابق چار روز قبل سیکنڈائیر کی طالبہ نمرہ کو سمن آباد کالج سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے نمرہ کو ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کرایا گیا۔ ملزم کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں