مائرہ قتل کیس،شہادت چھپانے کے خلاف متفرق درخواست دائر

مائرہ قتل کیس،شہادت چھپانے  کے خلاف متفرق درخواست دائر

لاہور( اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ملزموں کے وکیل نے شہادت چھپانے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی ۔

عدالت نے فریقین وکلا کو درخواست پر دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔عدالت میں مقدمہ مدعی محمد نذیر کے بیان پر وکلا نے جرح مکمل کر لی ۔ عدالت نے گواہوں نذیر ،طارق ،شفیق اور ذوالفقار کے بیانات قلمبند کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں