مکمل مراعات ، ریٹائرڈ پی آئی اے ملازمین کو سن کر فیصلے کاحکم

مکمل مراعات ، ریٹائرڈ پی آئی اے  ملازمین کو سن کر فیصلے کاحکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں گولڈن شیک ہینڈسکیم کے تحت 1940 ریٹائر ہونیوالے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

 درخواست میں موقف تھا کہ گولڈن شیک ہینڈ ریٹائرمنٹ معاہدے کے تحت دیا گیا لیکن ریٹائرمنٹ لینے کے بعد چھ چھ ماہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ عدالت نے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا ،سی ای او پی آئی اے فریقین کو سن کر دوماہ میں فیصلہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں