5 ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے ،1 جوڈیشل ونگ تعینات

5 ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے ،1 جوڈیشل ونگ تعینات

لاہور(خبر نگار سے )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے 5تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دئیے ۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے انٹرویوز کے بعدنئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے ۔انسپکٹر عمران محبوب کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ڈیفنس بی، انسپکٹر وجیہہ الحسن کوجنوبی چھاؤنی، انسپکٹر انجم توقیر کو پولیس لائنز سے اقبال ٹاؤن ،سب انسپکٹر محمد آصف جاوید کوپولیس لائنز سے چوہنگ، سب انسپکٹر علی شیر کو لیاقت آباد اور ایس ایچ او چوہنگ سب انسپکٹر ناصر خان کو جوڈیشنل ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان نے تمام افسروں کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں