شہر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کل سے کریک ڈاؤن

شہر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کل سے کریک ڈاؤن

لاہور (نمائندہ دنیا )محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف 22 جنوری سے کریک ڈاؤن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

17 ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگائیں گی ۔ٹریفک کے دو ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز سمیت 100 سے زائد ٹریفک اور ایکسائز اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے ۔ محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گی ،ٹریفک اور ایکسائز ملازمین پر مشتمل 17 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

محکمہ ایکسائز کے آئی ٹی او سفیر عباس اور معاویہ کوفوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے ، ٹیمیں اچھرہ بازار ،ایم ایم عالم روڈ،کھوکھر چوک،ٹھوکر نیاز بیگ،جناح ہسپتال،بھیکے وال موڑ،ڈیفنس موڑ،کلمہ چوک، قرطبہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں ناکے لگائیں گی، ٹریفک کے 2 ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز سمیت مجموعی طور پر 100 سے زائد ٹریفک و ایکسائز اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں