اک موریہ پل ،اعوان ٹاؤن،گوالمنڈی سے 3 لاشیں برآمد

اک موریہ پل ،اعوان ٹاؤن،گوالمنڈی سے 3 لاشیں برآمد

لاہور(خبر نگار سے ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں ، پولیس کے مطابق اک موریہ پل ،اعوان ٹاؤن اور گوالمنڈی میں لاشیں پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق تینوں افراد سردی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوئے ، ان کی عمریں بالترتیب 45، 60 اور 65سال ہیں ،2 افراد کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ اعوان ٹاؤن کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص جو ہسپتال میں دم توڑ گیا ،کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی اور وہ گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد ہلاکتوں کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں