3بھائیوں کاقتل، 6 ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ

3بھائیوں کاقتل، 6 ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، شاہدرہ ٹاؤن میں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ۔

عدالت نے مقدمہ میں ملوث 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ملزمون اصغر علی ،غلام رضا غلام عباس ،محمد عارف ،امجد علی اور مرشد علی عدالت پیش ہوئے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس پر سماعت کی ۔ تہرے قتل کیس پر میں ملوث ملزموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا ۔مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں