3منشیات فروش گرفتار،شراب برآمد

3منشیات فروش  گرفتار،شراب برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر شراب برآمد کرلی۔

تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے گلستان کالونی سے ملزم ارسلان کو حراست میں لے کر دس لٹر شراب، تھانہ منصور آباد پولیس نے ملزم خالد سے 15 لٹر شراب اور ملزم خرم سے 10 لٹرشراب برآمد کرلی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں