17سالہ لڑکی اندھی گولی لگنے سے زخمی

 17سالہ لڑکی اندھی گولی لگنے سے زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) 17 سالہ لڑکی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی۔

تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ باؤ والا کے رہائشی علی افضل نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سترہ سالہ بیٹی مریم افضل گھر کی چھت پر کپڑے پھیلا رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار بن کر وہ شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں