گجر پورہ :گولی پستول میں پھنسنے سے شہری بچ گیا
لاہور (خبر نگار سے )گجر پورہ کے علاقے میں گولی پستول میں پھنسنے سے شہری زد میں آنے سے بچ گیا۔
سعد خان نے پستول کیساتھ ساجد پر سیدھی فائرنگ کی ،گولی مارنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں ملزم کو پستول کیساتھ گولی مارتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا ۔ متاثرہ شخص ساجد کا کہنا ہے پولیس نے تاحال ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا ،گولی پستول میں پھنسنے سے میری جان بچ گئی ۔