احتساب عدالت، صوبائی وزیر کی 1دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور

احتساب عدالت، صوبائی وزیر کی 1دن  کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت میں صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان طبیعت ناساز ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔ سبطین خان کے وکیل نے انکی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ۔عدالت نے سبطین خان کی ایک دن کی حاضری معافی درخواست منظور کر لی ۔عدالت میں سبطین خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر جزوی دلائل مکمل کر لیے ۔ احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے ریفرنس پر سماعت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں