گجومتہ: 2 روز قبل قتل ہونے والی فیملی کی لاشیں ورثا کے حوالے

گجومتہ: 2 روز قبل قتل ہونے والی  فیملی کی لاشیں ورثا کے حوالے

لاہور (خبر نگار سے )کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں 2 روز قبل قتل ہونے والی فیملی کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

جاں بحق ہونے والوں میں ناہید مبارک ،تیمور سلطان ،ماہ نور فاطمہ،جنت فاطمہ شامل ہیں،ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں کو ان کے آبائی گاؤں جڑانوالہ منتقل کیا ۔پولیس تاحال ماں ،بیٹے اور بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں