مصری شاہ :وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزم گرفتار

مصری شاہ :وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار سے )انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزم گرفتار کرلئے ۔

گینگ کے سرغنہ احسن اور ساتھی فیصل سے موبائل فونز،نقدی، دیگر قیمتی اشیا اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ملزموں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ملزموں سے مزید وارداتوں کے ٹریس ہونے کی توقع ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں