پھول نگر:ٹریفک حادثہ میں 1شخص جاں بحق، مویشی زخمی

پھول نگر:ٹریفک حادثہ میں 1شخص جاں بحق، مویشی زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) ٹریفک حادثہ میں 1 شخص جاں بحق اور متعددمویشی زخمی ہوگئے ۔

اوکاڑی کے رہائشی حسین نے مقدمہ درج کروا دیا، حسین نے بتایا کہ 45 سالہ کزن محسن کے ساتھ ٹرک میں مال مویشی لوڈ کرکے لاہور کی منڈی کو جا رہے تھے کہ دینا ناتھ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر جسے ضیا ء الدین چلا رہا تھا نے ٹکر مار دی محسن نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا ، ٹینکر ڈرائیور ضیا الدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں