اسلام آباد سے دوگاڑیاں،آٹھ موٹرسائیکلیں چوری

اسلام آباد سے دوگاڑیاں،آٹھ موٹرسائیکلیں چوری

اسلام آباد(خبر نگار)شہر اقتدار سے مزید دو گاڑیاں اور آٹھ موٹر سائیکل چوری ،ایک موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فور میں رشید اور عبید الرحمان،تھانہ آئی نائن کی حدود سے شر جیل احمد ،تھانہ کھنہ کی حدود سے لقمان اور غلام نبی،تھانہ کورال کی حدود سے محمد یونس،تھانہ سہالہ کی حدود سے خالد محمود اور نصیر خان کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن تھر ی میں کاظم کی سائیکل چوری کر لی گئی ،تھانہ آئی نائن کی حدود سے محمود احمد ،اسی تھانے کی حدود سے غلام علی کی گاڑیاں چور لے اڑے ۔

تھانہ سہالہ کی حدود میں خالد محمود سے 125 موٹرسائیکل چھین لیا گیا ،علاوہ ازیں درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں