باٹا پور:سسرالیوں کا بہو پر مبینہ بدترین تشدد

باٹا پور:سسرالیوں کا بہو پر مبینہ بدترین تشدد

لاہور (خبر نگار سے )باٹا پور کے علاقے میں سسرالیوں نے ایک بچے کی ماں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

متاثرہ خاتون نے مقدمہ کے لیے تھانے میں درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں ایک بچے کی ماں زیب النساء کو ساس،سسر ،نند اور دیور نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،زیب النساء کے جسم کو گرم توے سے جلایا گیا۔جسم پر تشدد اور مار پیٹ کے واضح نشانات موجود ہیں۔

تشدد کرنے والوں میں سسر محمد حنیف ،ساس فرخندہ، نند سونیا اور جیٹھ عمر سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے سسرال والے مجھ پر گزشتہ دو سال سے تشدد کر رہے ہیں۔مجھے سسرال والے کہتے ہیں کہ بہو پر سسرال والوں کاتشدد کرنا ان کا حق ہے ۔ متاثرہ خاتون زیب النساء نے مقدمہ کے لیے تھانہ باٹا پور میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔خاتون کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مجھے اور میرے بچے کو تحفظ فراہم کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں