سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے  کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

لاہور (نیوز رپورٹر )اے ایس ایف نے لاہور ائر پورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا۔

 ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ریاض جانے والے مسافر سے 2.198 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جوکہ اس نے ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد ہیروئن سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں