قتل مقدمات:ایک شوہر کو سزائے موت،دوسرے کو عمر قید

قتل مقدمات:ایک شوہر کو سزائے موت،دوسرے کو عمر قید

لاہور (اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا ۔

مجرم عامر پر بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کا الزام ہے ۔ مجرم کے خلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔ادھر سیشن عدالت نے گھریلو ناچاقی پر بیوی یاسمین بی بی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم شوہر کو عمر قید اور تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

ملزموں بشیر احمد اور محسن افتخار کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا ۔عدالت نے ہمراہی ملزم محسن افتخار کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں