مال روڈ:خود کوسب انسپکٹر بتانے والا نوسرباز گرفتار

مال روڈ:خود کوسب انسپکٹر  بتانے والا نوسرباز گرفتار

لاہور(نیوز رپورٹر )مال روڈ پر خود کوسب انسپکٹر بتانے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن عابد نے ریگل چوک میں موٹرسائیکل سوار کو روکاجس نے رکتے ہی اپنا تعارف بطور سب انسپکٹر کرایا، وارڈن نے مشکوک حرکات وسکنات پر شناخت طلب کی تو نوسرباز نے فرار ہونے کی کوشش کی ،ولید نامی ملزم کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں