ڈاکٹر مجاہد کامران کی بریت کی درخواست پر وکلا کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت

ڈاکٹر مجاہد کامران کی بریت کی درخواست  پر وکلا کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ۔ڈاکٹر مجاہد کامران نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں