شہباز تتلہ قتل کیس گواہ بیانات کیلئے طلب
لاہور (اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس پر سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی ۔
عدالت نے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا نمائندہ گواہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوا ۔
ملزموں کے فنگر پرنٹ لینے اور سیمپل اکٹھے کرنے والے گواہوں کا بیان قلمبند کر لیا گیا ۔