ماڈل ٹاؤن کچہری:تھانہ کاہنہ نے 102 چالان پیش نہ کئے

ماڈل ٹاؤن کچہری:تھانہ کاہنہ نے 102 چالان پیش نہ کئے

لاہور(عدالتی رپورٹر) ماڈل ٹاؤن کچہری میں تھانہ کاہنہ پولیس افسروں کی ہٹ دھرمی کی مثال بن گیا،عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کو ایس ایچ او، انچارج انویسٹی گیشن اور دیگر کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

 عدالت نے 102 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر احکامات جاری کئے ۔ عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کو 2 فروری تک عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مراسلے کے مطابق متعدد بار کہنے پر بھی تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کی جانب سے چالان پیش نہیں کئے گئے ،102 مقدمات میں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

ملزمان قتل، منشیات، جعلی چیک، اغوا کاری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں،اکثر ملزم دو سال سے جیلوں میں قیداور مقدمات التوا کا شکار ہیں،مقدمات کا چالان عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے انصاف کی فراہمی زیر التوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں