4خواتین کو مبینہ ا غوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

4خواتین کو مبینہ ا غوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) 4 خواتین کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 53 رب کی رہائشی (الف) نامی شادی شدہ خاتون نے پولیس کو بتایا ملزم سفیان اور اس کے دیگر ساتھی اسے کار پر سوار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن کے شوکت علی نے پولیس کو بتایا اس کی سولہ سالہ بیٹی (م) کو ملزم بلاول نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے محلہ فاروق آباد سے یونس نامی شہری کی بیٹی کو ملزم احسان نے ، تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر225 رب کے رہائشی نواز کی 17 سالہ بیٹی (ع) کو ملزموں نے گھر سے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں