نجی سوسائٹی میں پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر مبینہ تشدد

نجی سوسائٹی میں پولیس اہلکاروں  کا نوجوان پر مبینہ تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ برکی کی حدود میں واقع نجی سوسائٹی میں پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر مبینہ تشدد کا واقعہ۔ 27 سالہ نوجوان محمد علی رضا کے چہرے پر تشدد کے نشانات بھی واضح طور پر موجود ہیں۔

نوجوان جی سوسائٹی میں سٹیشنری شاپ پر کام کرتا ہے ۔لاہور نیوز نے پولیس اہلکاروں کے متاثرہ شہری کو ساتھ لے جاتے ہوئے دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی۔متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ اہلکار مجھے تھانے بھی نہیں لے کر گئے ،گاڑی میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر چھوڑ دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں