مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں سمیت 4افراد اغوا
قصور ( نمائندہ دنیا) تین مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں سمیت 4افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔۔۔
چک36 جوڑے ٹاور موبی لنک اوکاڑہ کی رہائشی بشریٰ بی بی نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ اے ایس آئی محمد اشفاق نے میرے خاوند اور بیٹے کو اغوا کر لیا ہے ، ساندہ کلاں کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ اﷲ دتہ وغیرہ 3ملزموں نے میری 13 سالہ بیٹی (ش) کو اغوا کر لیا ہے ، عمر بگا کے رہائشی محمد اسلم نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم محمد آصف نے میری 18سالہ بیٹی (م، ا) کو گاڑی میں اغوا کر لیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔