بین الاضلاعی 3منشیات فروش گرفتار،ڈیڑھ کلو چرس ، دیسی شراب برآمد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سناواں پولیس نے بین الاضلاعی 3منشیات فروش گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس اوربھاری مقدارمیں دیسی شراب برآمدکرلی ۔
لکی مروت کے نورنوازخان سے ڈیڑھ کلو چرس ،دایہ چوکھاشرقی کے غلام عباس ارائیں سے 15لٹردیسی شراب، چوک سرور شہید میں دروغہ اڈہ چک636ٹی ڈی اے کے عبدالفغاروڑائچ سے 50لٹر دیسی شراب قبضے میں لی گئی۔ الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔