پولیس نے 2درجن سے زائد پتنگ باز گرفتار کرلئے

 پولیس نے 2درجن سے زائد پتنگ باز گرفتار کرلئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس نے 2 درجن سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ۔

 تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے ڈھڈی والا سے ملزم معظم ، یوسف آباد سے امان اللہ ، رسول پارک سے عدنان اور بوٹا مسیح ، ایکس بلاک مدینہ ٹائون سے عامر ، رائو کالونی سے فلک شیر ، دائود کالونی سے مشرف اور عامر مسیح ، ملت ٹائون پولیس نے حسن چوک سے اصغر ، تھانہ صدر پولیس نے چک نمبر 214 سے ملزم فضل اور 215 سے ملزم علی رضا ،تھانہ گلبرگ پولیس نے یاماہا چوک سے شوکت ، جناح کالونی سے تنویر اورتھانہ جھنگ بازار پولیس نے سٹی ہائوسنگ سکیم سے ملزم ارسلان ، حمزہ اور مزمل سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہونے پر مقدمات درج کرلئے ۔سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی نے انسداد پتنگ بازی کے اقدامات کا جائزہ لیتے کہا ہے کہ پتنگ بازی خونیں کھیل ہے ،شہر ی اس سے باز رہیں ،پولیس کا ضلع بھر کے پانچوں ٹاؤنز میں پتنگ بازی کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن جاری ہے ،پولیس نے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے 58مقدمات کا اندراج کر کے 60 ملزموں کو گرفتار کیا تمام ٹاؤن ایس پیزاپنے اپنے ٹاؤنز میں پتنگ بازی کے خلاف متحرک کردار اد کریں ،گزشتہ ماہ 65ہزار 548 پتنگیں،کیمیکل ڈور کی چرخیاں اورگوٹیں برآمد کی گئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں