قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ، 10مرلہ ریلوے اراضی واگزار
ملتان(خبرنگارخصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10مرلہ ریلوے اراضی واگزار کرالی۔
اے ای این خانیوال، آئی او ڈبلیو خانیوال اور ریلوے پولیس کی سربراہی میں ٹیم نے 10مرلہ ریلوے اراضی واگزار کروا لی جس کی مالیت 25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ واگزار کروائی جانے والی اراضی کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا کو بھجوا دی گئی ۔