پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے پر3ملزموں کے خلاف مقدمہ

پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے  پر3ملزموں کے خلاف مقدمہ

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے پر3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

 بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل الیاس سہیل موٹر سائیکل پر سوار اپنے گاؤں365۔ای بی جا رہا تھا کہ اس دوران محمد بلال ،عنصر منیر اور ایک نا معلوم ملزم نے موٹر سائیکل پر اہلکار کا تعاقب شروع کر دیا اور گالیاں دینی شروع کر دیں ،ملزم پولیس کانسٹیبل کو ہراساں کرتے ہوئے موبائل سے ویڈیو بنانے لگے ، الیاس سہیل نے قریبی پٹرول پمپ پر جا کر پناہ لی ، لوگوں کے آنے پر ملزم فرار ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں