گڑھی شاہو:ٹریفک حادثے میں سکیورٹی گارڈجاں بحق
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں30سالہ موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتار مزدا نے کچل دیاجو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی اور شادباغ بھگت پورہ کا رہائشی تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔دریں اثنا وحدت کالونی میں تیز رفتار کیری ڈبے نے موٹرسائیکل کوٹکر ماری ، حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹا زخمی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ 42 سالہ صائمہ قریشی شوہر انور اور بیٹے 4 سالہ طیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی ،تیز رفتار کیری ڈبے نے ٹکر مار دی اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی، شوہر اور بیٹا زخمی حالت میں شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ، موٹر سائیکل اور گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔