ہیلپ لائن پرموصول1714 کالزپر فوری ریسپانس :رپورٹ

 ہیلپ لائن پرموصول1714 کالزپر فوری ریسپانس :رپورٹ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر ) ایس پی توقیر نعیم نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1714کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔

سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران3لاکھ66ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث31ملزمان گرفتارکئے گئے ۔ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلیں ،15 موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19پستول ،2رائفلز،میگزین اورمتعددگولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے  دوران شراب،چرس و ہیروئن برآمد کی گئیں۔دورانِ پٹرولنگ61 اشتہار ی ،261 عادی مجرمان گرفتار جبکہ 66 عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں