لا افسروں ،خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کے کیس کی سماعت آ ج ہو گی

لا افسروں ،خودمختار اداروں  کے سربراہوں کی برطرفیوں  کے کیس کی سماعت آ ج ہو گی

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لا افسروں اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کے کیس کی سماعت آج پیر کے روز ہو گی ۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔بینچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

لا افسروں اورخودمختار اداروں کے سربراہوں نے اپنی برطرفیوں کو چیلنج کررکھاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں