فیروز والہ،قصور :حادثات ،فیکٹری ملازم سمیت 2 جاں بحق

فیروز والہ،قصور :حادثات ،فیکٹری ملازم سمیت 2 جاں بحق

فیروز والہ،قصور( تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) فیروز والہ اور قصور میں ٹریفک حادثات کے دوران فیکٹری ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا۔

جس کے نتیجے میں فیکٹری ملازم نعمان شاہد ہلاک ہو گیا ،حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ جی ٹی روڈ پرحادثات میں 3 افراد اشرف، عارف اور ارسلان زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر قصور کی بستی صابری کا رہائشی 28 سالہ علی رضا موٹر سائیکل پر کمال چشتی چوک کے نزدیک جا رہا تھا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، ٹریکٹرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں