ڈاکو کار ،3لاکھ سے زائد نقدی اور سامان لے اڑے
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)ڈا کوؤ ں نے کار ،لاکھوں روپے نقدی چھین لی ۔سول لائن فیصل آ باد کے پرویز کا ڈرائیور عبدالشکور کار پر گوجرہ آ رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 279 ج ب کے قریب 3موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر قتل کی دھمکی دیکر کار چھین لی۔
6 وا ں میل جھنگ کا رہا ئشی محمود گوجرہ میں مویشی فروخت کر کے ڈالے پر جارہا تھا کہ3 کا ر سوار ڈاکوؤ ں نے روک کر پولیس ملازم ظاہر کرکے 3 لا کھ روپے نقدی چھین لی۔علی پور کا رہا ئشی سلیم موٹر سا ئیکل پر فیصل آ باد سے گا رمنٹس کا سا ما ن خرید کر آرہا تھاکہ چک نمببر 345 ج ب کے قریب ڈا کوؤ ں نے ہزارو ں روپے اور گا رمنٹس کا سا ما ن چھین لیا ۔