بیرون ملک مقیم پاکستانی سے فون پر بھتہ طلب ، مقدمہ درج

بیرون ملک مقیم پاکستانی سے  فون پر بھتہ طلب ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانی سے فون کال پر بھتہ مانگتے ہوئے 4لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد مزید بھتے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے لائل پور گارڈن کے رہائشی عمران کا کزن بلال جرمنی میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے۔

جس سے خاتون مصباح نے فون کال پر بلیک میل کرتے ہوئے اس سے 4لاکھ روپے بھتہ بذریعہ بینک منگوایا۔ اور بعد ازاں مزید 6 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ جبکہ بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں