کھڈیاں:قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والا دم توڑ گیا
قصور( نمائندہ دنیا)کھڈیاں کے نواح میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والا ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
پولیس تھانہ کھڈیاں نے اسد علی کی مدعیت میں 3 فروری کو اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ،زخمی کو علاج کے لئے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیاتھا ۔گزشتہ روز مقدمہ مدعی نے پولیس کو بتایا میرا چچا مقبول ہسپتال میں فوت ہو گیا ۔