پھولنگر:کرین بجلی کے تاروں سے چھو گئی ،ڈرائیور جاں بحق
قصور( نمائندہ دنیا) پھولنگر کے نواح میںکرین الیون کے وی تاروں کے ساتھ چھو نے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ایک شخص نے پولیس کو بتایا کہ شیر پور روڈ پر کرین کو آگ لگی ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق کمالیہ کا رہائشی 38 سالہ الطاف حسین کرین پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کرین اوپر سے گزرتے ہوئے الیون کے وی تاروں سے چھو جانے سے آگ لگ گئی اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔