فیروزوالہ ،قصور:کروڑوں کے ڈاکے ،مزاحمت پر 2زخمی
فیروزوالہ،قصور(تحصیل رپورٹر،خبرنگار، نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں مالیت کے زیورات ، نقدی، موٹر سائیکلوں کا سامان اور موبائل فونز لوٹ لئے گئے ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2افراد کو زخمی کر دیا ۔ڈاکوؤں نے فیروزوالہ بائی پاس پمپ کے قریب خالد محمود اور انڈرپاس پر ماجد عمران سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے اور مزاحمت پرانہیں گولی ماردی۔
محمد نواز سے نقدی اور موبائل فون ، ترگے والی میں محمد عرفان سے نقدی اور موبائل فون ،جی ٹی روڈپر مزدوروں کی تنخواہ لے کر جانے والے فیکٹری منیجر انجم غفار بٹ سے 3لاکھ روپے ،2موبائل فون،کوٹ عبدالمالک کے قریب بینک سے رقم لے کر آنے والے زبیر سے 60 ہزار نقدی،سنگیا چوکی کے نزدیک دکان مالک محمد آصف سے 75ہزار روپے ،2 موبائل فون چھین لئے گئے ۔لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کے قریب ویگن سوار ڈاکو تاجر وقاص احمد کو اغوا کرکے کروڑوں روپے مالیت کا موٹر سائیکلوں کے سامان سے بھراٹرک چھین کر لے گئے ۔رانا ٹاؤن کے قریب کار سوار ذوالفقار ،اس کی فیملی اور ڈرائیور سے لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے گئے ۔ قصور کے علاقے مدھ کے دھاری وال کے قریب احمد سے 17ہزارنقدی ، شناختی کارڈ،موبائل فون ،چھانگا مانگا میں عابد سے 10ہزار نقدی ،موبائل فون ، اشری سنگھ جبو میل کے قریب احمد علی سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون،موٹر سائیکل ، مصطفی آباد میں جہانزیب سے ایک لاکھ 70 ہزار نقدی، موبائل فون ،راجہ جنگ کے قریب محبوب انصاری سے ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون ، راؤ خانوالہ کے قریب عاطف سے 45ہزار نقدی،موبائل فون ،درس خانقاہ کے نزدیک محمد شہباز سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا۔