ننکانہ :لاکھوں کے ڈاکے چوریاں،مزاحمت پرشہری زخمی

ننکانہ :لاکھوں کے ڈاکے چوریاں،مزاحمت پرشہری زخمی

ننکانہ صاحب (خبر نگار)چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے۔۔۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا،جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ گزشتہ شام تھانہ بڑاگھر کے علاقہ گیارہ چک برساتی پلی کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے یحییٰ عمران نامی شخص کو  مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو بچیکی میں ننکانہ روڈ پر واقع کریانہ سٹور پر دکاندار صدیق سے 65 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ، عثمان اور اس کابھائی یونس اہل خانہ کے ساتھ شادی پر گئے تھے کہ چور گھر سے لاکھوں کا سامان لے گئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں