راہوالی:ڈاکوؤں نے اڑھائی لاکھ نقدی،موبائل چھین لیے
راہوالی( نمائندہ دنیا ) ڈکیتی کی تین وارداتیں، ڈاکوؤں نے شہریوں سے 2لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے۔
، عالم چوک کا عتیق الرحمن رات نو بجے بسواری موٹر سائیکل گجرات سے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈی سی کالونی گیٹ پہنچا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو روک کر 2لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا جبکہ علی پور چٹھہ کا مزمل سری پائے لینے جارہا تھا کہ کوٹ بارے خاں کے قریب دو ڈاکو 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔