ہوٹل کے تالے توڑ کر گیس سلنڈرز، برتن اور سامان چوری

ہوٹل کے تالے توڑ کر گیس  سلنڈرز، برتن اور سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوٹل کے تالے توڑ کر گیس سلنڈرز، برتن اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے ملک پور کے رہائشی یاسر علی نے پولیس کو بتایا کے نامعلوم ملز موں کی جانب سے اس کے ہوٹل کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے گیس سلنڈر، چولہے ، بوتلیں، برتن، کرسیاں، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں