بغیر اجازت رہائشی کالونی قائم کرنے والے ڈویلپر کیخلاف مقدمہ

بغیر اجازت رہائشی کالونی قائم  کرنے والے ڈویلپر کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت رہائشی کالونی قائم کرنے والے ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263 رب میں ڈویلپر کی جانب سے بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری رہائشی کالونی قائم کی جا رہی تھی۔ جسے سیل کر کے ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں