نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 نوکری کے بہانے لڑکی سے  زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس نے نوکری کے بہانے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق گرفتار ملزم عدنان اور متاثرہ لڑکی ایک ہی دکان پر کام کرتے تھے ، ملزم اچھی نوکری دلانے کے بہانے لڑکی کو ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا اور متعدد بار زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ جنوبی چھانی میں اغوا کا مقدمہ درج کر ایا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں