مصطفی ٹا ؤ ن :گھروں میں واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار

مصطفی ٹا ؤ ن :گھروں میں واردات  کرنے والے میاں بیوی گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) مصطفی ٹا ؤ ن پولیس نے گھروں میں واردات کی نیت سے ملازمت کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم گھروالوں کو نشہ آور اشیا کھلا کر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے ، ملزموں نے چند روز قبل ٹیک سوسائٹی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کی تھی۔ ملزم عنصر اور رابیعہ ریکارڈ یافتہ اور انہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ان سے 10لاکھ نقدی ، 6تولے زیور ، 700ڈالر اورموٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں