منگنی توڑنے پر لڑکے کی فائرنگ،لڑکی محفوظ رہی

منگنی توڑنے پر لڑکے کی  فائرنگ،لڑکی محفوظ رہی

لاہور (کرائم رپورٹر ) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں منگنی توڑنے پر سابق منگیتر نے بھائی اور۔

ساتھی سے ملکر لڑکی پر فائرنگ کر دی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ ایجرٹن روڈ پر لڑکی آفس سے واپس گھر جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کرنے کی کوشش کی ،شور پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے ملزم دوبھائیوں عمیر ایوب،اسحاق ایوب اور شاہزیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں