میپکوکاآپریشن،107بجلی چور پکڑے گئے

میپکوکاآپریشن،107بجلی چور پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گل محمد زاہد کی زیر نگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور۔

 نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایک روز میں مزید107افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر84 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ عائد، 12لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔105بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے مختلف پولیس سٹیشنز میں 62 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ۔29اگست کو ملتان سرکل میں16بجلی چوروں کو 2180000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 16مقدمات کا اندراج ہوا ۔ ڈی جی خان سرکل میں 9 صارفین کو 410000 روپے جرمانہ عائد اور9ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں13 صارفین کو 430000 روپے جرمانہ عائد ، بہاولپور سرکل میں26 بجلی چوروں کو 3050000 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 13صارفین کو 1370000روپے جرمانہ عائد اور13 مقدمات درج۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں