ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 2ڈرائیور حوالات میں بند

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 2ڈرائیور حوالات میں بند

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2ڈرائیور وں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مسافر ویگن نمبری 2786ایم این ایس میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر اس کے ڈرائیور کوٹ سلطان کے رہائشی حسنین قریشی کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس صدر کوٹ ادو نے تیز رفتاری پر مسافر ویگن نمبر 97 97 ایم ایل ایم کہ ڈرائیور لیہ کے رہائشی عبدالحمیدکو بھی حراست میں لے لیا ۔دونوں ڈرائیوروں کو حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں